24

چوہدری شجاعت کا ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ ق کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے ، چوہدری شجاعت نے ہدایت کی ہے ناراض ساتھیوں کو منائیں،ملک گیر تنظیم سازی کریں،سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائیں۔

ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے اعزاز ہے ،کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیکر یہ کہا ہے کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں، قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے آگے آنا چاہیے۔