15

اسکرین پر بیٹھ کر کروڑوں لوگوں کے سامنے مشورہ نہیں دینا چاہیے، دانش تیمور

اداکار دانش تیمور نے کہا ہےکہ وہ دوسروں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

دانش تیمور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات اور اپنی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکار نے انٹرویو نہ دینے اور پروگرامز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اس لیے پروگرام میں شرکت نہیں کرتا کیونکہ وہاں باتیں ہوتی ہیں، فلاں اداکار فلاں سے بہتر ہے، وہ زیادہ اچھا ولن ہے، مجھ سے یہ فیصلے کرنے والا کام نہیں ہوتا، مجھے لگتا ہے کہیں اللہ مجھ سے ناراض نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے اداکار ایسا کرتے ہیں جس میں ہمارے سینئر بھی شامل ہیں جو اسکرین پر مشورے دیتے ہیں۔

دانش تیمور کا کہنا تھا میرا یہ خیال ہے کہ کسی کو اسکرین پر بیٹھ کر کروڑوں لوگوں کے سامنے مشورہ نہیں دینا چاہیے، اگر کسی کو کوئی بات سمجھانی ہے تو اسے ذاتی طور پر بتائیں، سب کے پاس سب کا نمبر ہوتا ہے کال کرلیں۔