ٹک ٹاک نے پاکستان تیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے ڈیجیٹل سیفٹی کو فروغ دینےکے لیے #DigitalHifazat مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے پاکستان بھر کےنوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے DigitalHifazat# مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ مقابلہ ٹک ٹاک کے کری ایٹرز کو ایسی مختصر اور مؤثر ویڈیوز تیار کرنے کی دعوت دیتا ہے جن میں چھ اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہو جن میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراس کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک شامل ہے۔
DigitalHifazat# مقابلے کے ذریعے ٹک ٹاک اور پی ٹی اے کا مقصد پلیٹ فارم کے صارفین کو ڈیجیٹل سیفٹی کا پیغام پھیلانے اور شیئر کرنے سے قبل معلومات کی تصدیق کے رُجحان کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس مقابلے میں شرکت کرکے صارفین دوسروں کو ذمہ دارانہ آن لائن طرز عمل کے بارے میں آگاہی دینے میں کردار ادا کریں گے اور سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی تخلیق میں حصہ لیں گے۔
ٹک ٹاک صارفین #DigitalHifazat کے ساتھ اپنی ویڈیوز پوسٹ کرکے اور درخواستوں میں@ptaofficialpk کو ٹیگ کرکے مقابلہ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ٹک ٹاک پر مقابلے کےآفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم پُر کر کے ویڈیوز کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے۔ ایپ پر DigitalHifazat# ہیش ٹیگ تلاش کرکے پیج تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔