16

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے سیلاب کی درست پیشگوئی ممکن

گزشتہ ماہ یورپ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ہر ایک کو حیران کر دیا، جس سے اربوں یورو کا نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی درست پیش گوئی مصنوعی ذہانت کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کے خطرات و اثرات بدستور موجود ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیلاب جیسی قدرتی آفات کی پہلے زیادہ درست پیش گوئیاں کی جا سکتی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے تباہی کے خطرے کو نہیں مٹایا جا سکتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی دھیان دینا ہو گا۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اس کو دی گئی معلومات پر انحصار کرتی ہے، اے آئی پر مبنی موسم کی پیش گوئیوں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کی بنیادی وجہ سے نمٹنے کے لیے، فوسل فیول، تیل، گیس اور کوئلے کو قابلِ تجدید توانائی سے تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔