غزہ کے27 میڈیکل طلبا اپنی تعلیم مکمل کرنےکے لیے پاکستان روانہ ہوگئے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانےکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فلسطینی طلبا کا پہلا گروپ پاکستان روانہ ہوگیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق فلسطینی طلبا جنگ زدہ غزہ کے 192 فلسطینی میڈیکل طلبا کےگروپ کاحصہ ہیں، یہ طلبا پاکستان کے طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔
اعلامیے کے مطابق فلسطینی طلباکوپاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں مکمل فنڈنگ کے تحت تعلیم جاری رکھنےکی سہولت دی جائےگی۔
خیال رہے کہ غزہ میں گزشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی طلبا کی تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیلی کی جانب سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔