5

برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا، دیکھنے والے سحر میں مبتلا

برطانیہ میں آسمان پر آنکھوں کو بھا جانے والا نظارہ دیکھا گیا جہاں آسمان رات کی تاریکی میں ڈوبنے کے بجائے رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق برطانیہ میں رنگین روشنیوں کا نظارہ کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات میں برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان لائٹس کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان روشیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا ہے۔

تصاویر دیکھیے

برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا، دیکھنے والے سحر میں مبتلا

فوٹو بی بی سی ویدر واچرز

 
برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا، دیکھنے والے سحر میں مبتلا

فوٹو ویدر واچرز

 
 
برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا، دیکھنے والے سحر میں مبتلا

فوٹو کیٹ لائیڈ