چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کردیا۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ میری شادی میری مرضی۔
بلاول بھٹو زرداری کے اس جواب پر وہاں موجود تمام صحافیوں کے بھی قہقہے بلند ہوگئے اور محفل کشت زعفران بن گئی۔