335

ناقص صفائی پر نجی ہسپتالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور۔محکمہ خوراک نے نجی ہسپتالوں کی کینٹین میں ناقص صفائی کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں واقع نجی طبی مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ٗ اس ضمن میں قائم ٹاسک فورس نے گزشتہ روز چارسدہ روڈ پر واقع عرفان ہسپتال کی کینٹین میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔

جبکہ رنگ روڈ رشید گڑھی سے بھی 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا سیکرٹری صحت اکبر خان اور ڈائریکٹر نثار احمد کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور دیگر انسپکٹروں نے پولیس کے ہمراہ چارسدہ روڈ اور رنگ روڈ پر مختلف نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا اس دوران چارسدہ روڈ پر واقع عرفان ہسپتال کی کینٹین غلاظت سے بھری ہوئی تھی جس پر چھاپہ مار ٹیم نے موقع پر ہی 10ہزار روپے جرمانہ کیا اور آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ادھر رشید گڑھی میں ناقص صفائی پر 10افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا ۔