20

تحریک انصاف کا احتجاج؛ ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں گرفتار

  اسلام آباد: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرلیا۔ 

 

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو  ڈی چوک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کارکنان  ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی احتجاج میں شرکت کے لیے ڈی چوک پہنچی تھیں جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔