293

باڑہ میں 12سال بعد پوسٹ آفس دوبارہ کھول دیا گیا 

خیبر ایجنسی ۔ خیبر ایجنسی تحصیل باڑہ میں 12سال بعد پاکستان پوسٹ آفس کو دوبارہ باڑہ تحصیل میں کھول دیاگیااس موقع پر اے پی اے ،ڈپٹی پی ایم جی رشید اللہ کنڈی ،پولیٹیکل تحصیلدار باڑہ غنچہ گل اور لائن افیسر باڑہ مظہر بھی موجود تھے۔

آفتتاح کے موقع پر اے پی اے باڑہ عصمت اللہ وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ عسکریت پسندی کی وجہ تمام سرکاری محکموں کی طرح پوسٹ افس باڑہ بھی باڑہ سے پشاور شفٹ ہو چکا تھا ،اب جیسے ہی باڑہ میں امن قائم ہوا تمام سرکاری محکموں سمیت پاکستان پوسٹ افس کو باڑہ میں شفٹ کر دیا باڑہ تحصیل میں پوسٹ افس نہ ھونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا اور عوام کی مشکل مد نظر رکھ کر پوسٹ افس کو دوبارہ تحصیل باڑہ منتقل کر دیا ،جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات کاازالہ ہوگا۔