3

آئی ٹی کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایس سی او کا بڑا مشن

آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیےاسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔

نوجوان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور ملک کے اچھے مستقبل کے ضامن ہیں، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے آئی ٹی انفراسٹرکچرکو آگے بڑھانے میں ناقابل یقین پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نےسافٹ ایکشن پلان کے تحت  ایک سال کے دوران  جدید ترین ٹیکنالوجی کے زریعےٹیکنالوجی پارکس  اور 37  فری لانسنگ  ہبز کا قیام کیا۔
 
یہ اقدامات مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے،انہیں جدید آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے،تیز رفتار انٹرنیٹ، آئی ٹی کلچر کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو  عالمی فری لانسنگ پلیٹ فارمز تک رسائی  کے لیے کیے گئے۔

اسکردو، گلگت، ہنزہ،میرپور، مظفرآباد، کوٹلی وغیرہ سمیت آزاد جموں و کشمیر اور جی بی کے بڑے شہروں میں ضلعی سطح پر 12  سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے گئے

ایس سی او جدید ٹیکنالوجی سے لیس نوجوان آئی ٹی پروفیشنلز کو اپنی ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل بنارہی ہے

ان اقدامات سے بے روزگاری میں کمی آئی ہے اور نوجوان  خود انحصاری اور معاشی آزادی کے لیے بااختیار  ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ایس سی او کا مقصد  ہنرمندی کو فروغ دینا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل  اپنی کمیونٹیز اور قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے

گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والے اور پیدائشی طور پر معذور ناد علی نے ایس سی او کی جانب سے گرافک ڈیزائن  کا کورس سیکھا اور اب ایک کامیاب فری لانسر کے طور پر کام  کررہا ہے۔

بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان ٹیک انٹرپرینیور مس سارہ نے 2023 میں ایس سی او  کے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا

ایک سال کے دوران سارہ نے اپنا تکنیکی  ادارہ قائم کیا اور اب وہ اپنی کمیونٹی کی نوجوان خواتین کو ۔اس ادارے کی مدد سے ملازمت  کے مواقع فراہم کر رہی ہیں،ناد علی اور مس سارہ  جیسے محنت کش  لوگ  نوجوان نسل کے لیے روشن مثال ہیں