13

مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دیکر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں: علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آئینی ترمیم کرکے یہ آئین کو معطل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کےلیے گھروں سے نکلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کرتے ہیں یہ بتیاں بند کردیتے ہیں، راستے بند کردیتے ہیں، یہ ہر جلسے کی اجازت کسی نہ کسی مویشی منڈی کی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مویشی منڈیوں میں جلسے کی اجازت دے کر یہ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں۔