2

سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی

سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی۔

حال ہی میں دونوں اداکارائیں ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کیلئے موجود تھیں۔

اس موقع پر سنیتا مارشل نے اپنی ساس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں اور مجھے اس کے لاتعداد فائدے ہوتے ہیں، مجھے اپنے کام پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ گھریلو امور پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ گھر کا سودا سلف کب، کتنا اور کیا آئے گا، یہ ذمہ داری میری ساس نبھاتی ہیں، وہ میرے بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ میرے بھی کئی کام کر دیتی ہیں جو میں کام میں مصروف ہونے کے سبب نہیں کر پاتی۔

دریں اثنا اداکارہ طوبیٰ انوار نے بھی مشترکہ خاندانی نظام کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے بچوں کی تربیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اچھا سسرال ملے تو گھر کے بڑے بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ علیحدہ خاندانی نظام میں بچوں کی تربیت میں کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے۔