پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اور سائشتہ لودھی نے مردوں کو برا بھلا بولنے والی خواتین کو مشورہ دے دیا۔
سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے نجی ٹی کے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبان عائشہ عمر نے شائستہ لودھی سے دلچسپ گفتگو کی۔
عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین بعض اوقات بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں مردوں کو اپنی حالت کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر منحصر کرتی ہیں۔
اسی حوالے سے شائستہ نے اپنی والدہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے جبکہ ایسا نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں کو الزام دینا گیا ہے۔
شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنی فیملی کے حوالے سے کہا کہ بڑا خاندان ہونے کی وجہ سے والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔
دونوں شخصیات کی جانب سے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے بہتر مستقبل کیلئے کام کریں اور اپنے فیصلے خود لینا سیکھیں، اپنے لیے خود کھڑا ہونا سیکھیں۔