13

کے پی حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی مشیر صحت احتشام علی ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے ایک ہفتے میں ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی ایچ اوز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔