14

لوڈشیڈنگ سے تنگ بلدیاتی نمائندوں اورعوام کا پشاور کے گرڈ اسٹیشن پر قبضہ

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم بلدیاتی نمائندوں اور عوام نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر پشاور میں قائم گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلدیاتی ناظمین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر کے عملے کو دفتر سے باہر نکال دیا جبکہ ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ناظمین لوگوں کے ہجوم کی مدد سے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ہیں، ناظمین اور مظاہرین کا تعلق گلوزئی اور محمد زئی فیڈرز سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ناظمین میں نظام، افتخار، وسیم، کلیم، ساجد اور صداقت شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

پیسکو ترجمان کے مطابق گرڈ پر قبضہ کرنے کے بعد مظاہرین اپنی مرضی سے فیڈر ز پر بجلی آن کر رہے ہیں، موجودہ صورت حال کے پیش نظر پولیس سے رابطہ کیا گیا تاہم صورت حال بہتر نہیں ہوسکی جس کے بعد پیسکو نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا۔