14

مراد سعید کا وزیراعلیٰ کے پی سمیت اہم پارٹی رہنماؤں سے رابطوں کا انکشاف

 پشاور: 9 مئی کیسز میں روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 

 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں مطلوب مراد سعید روپوش ہیں جس کے باوجود وہ کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مراد سعید ہی ہیں جنہوں نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کے اقدامات شروع کیے اور انہوں نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان سے متعلق معاملات پر سخت مؤقف اختیار کرنے پر قائل کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مراد سعید پارٹی میں فیصلہ کن کردار ادا کررہے ہیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے پی ونگ اور پارلیمانی پارٹی میں اختلافات پیدا ہوئے۔ جبکہ مخالف دھڑے کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر انہی کے کہنے پر ہی مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں۔