172

نواز شریف نے بیٹی کے نا م پر منی لانڈرنگ کی ٗ عمران خان

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالک ہیں، مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے،نواز شریف نے پیسہ چرایا اور اپنی بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کر کے باہر بھیجا، کرپشن اور چوری کے پیسے سے خریدی گئی جائیدادیں بچانے کیلئے مریم نواز نے جھوٹ بولا۔

ہفتہ کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالک ہیں، برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی کی دستاویز سے ثابت ہو گیا ہے، مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعے آمدن نہیں ہے۔

نواز شریف نے پیسہ چرایا اور اپنی بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کر کے باہر بھیجا، ان دستاویزات نے شریف خاندان کے ٹرسٹ ٹریڈز ،قطری خط اور کیلیبری فونٹ کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے، کرپشن اور چوری کے پیسے سے خریدی گئی جائیدادیں بچانے کیلء مریم نواز نے جھوٹ بولے۔