10

بیٹیوں پر لاگو قوانین بیٹوں پر بھی ہونا چاہئیں: مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ معاشرے کے نافذ کردہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹے کی پیدائش ہوتی ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں، اللہ نے بیٹا دے دیا، بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے، وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکے ہمارے معاشرے میں اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا۔مریم نفیس کا کہنا تھا کہ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں۔