کوپن ہیگن: حال ہی میں ایک مطالعہ نے تجویز کیا ہے کہ ایک سادہ خون کا ٹیسٹ ایک دن ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں کینسر کے خطرے کا پتہ دے سکتا ہے۔
ڈنمارک محققین نے کہا کہ مستقبل میں دستیاب خون کا ٹیسٹ کینسر کے زیادہ خطرے والے ذیابیطس کے مریضوں کی نشاندہی کرنے کی اجازت دے گا۔
ڈنمارک کی ٹیم نے ڈینش سینٹر فار اسٹریٹجک ریسرچ ان ڈائیبیٹیز میں شامل 6,466 افراد میں مدافعتی نظام کے پروٹین کی سطح کا تجزیہ کیا جس کے بارے میں محققین کا خیال ہے اسے خون کے ٹیسٹ سے بھی نشان زد کیا جاسکے گا جو کہ کینسر کےخطرے کی نشاندہی کرے گا۔
یہ مطالعہ نئی تشخیص والے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں پر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو موٹاپے سے متعلق کینسر جیسے چھاتی، گردے، بچہ دانی اور تھائیرائیڈ کے ساتھ ساتھ معدے کے کینسر اور ایک سے زیادہ مائیلوما اور خون کے کینسر کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
محققین کا خیال ہے کہ یہ دائمی کم درجے کی سوزش کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو موٹے لوگوں اور ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں عام ہے۔