9

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں اب تک 108 ارب 93 کروڑ روپے وصول

  اسلام آباد: معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں ملک بھر سے اب تک 108 ارب 93 کروڑ روپے وصول اور 84 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

اگست کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 686 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔
اسی طرح پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 413 کروڑ روپے بھی وصول ہوئے۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔اس مہم کے نتیجے میں بجلی کی چوری میں کمی اور ترسیل میں بہتری آئی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس سے ملکی معیشت کی بحالی میں بھی مدد ملی ہے، کیونکہ اب صنعتوں اور دیگر شعبوں کو بجلی کی بہتر فراہمی ہو رہی ہے۔ حکومت اور عسکری قیادت کے اس مشترکہ اقدام سے عوام میں بھی امید اور اعتماد پیدا ہوا ہے کہ وہ ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔