11

لڑکیوں سے بہتر سلوک کیلئے والدین لڑکوں کی تربیت کریں، جان ابراہام

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے والدین کو لڑکوں کی بہتر پرورش پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے کولکتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جان ابراہام  نے مردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا رویہ درست کریں، ورنہ وہ انہیں سبق سکھائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ لڑکوں کی تربیت اور پرورش پر خصوصی توجہ دیں۔

 

جان ابراہم نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ ان کی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔ انہیں معاشرے میں مضبوط بنائیں اور لڑکوں کو سکھائیں کہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

اس سے پہلے بھی جان ابراہم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

ادکار نے کہا تھا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ بھارتی مردوں کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ انہیں خواتین کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہیے، اور وہ خواتین کے محافظ بنیں۔