11

گورنمنٹ کالج میں لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نےنیا ڈریس کوڈ نافذ کردیا، ڈریس کوڈ کے مطابق لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پرپابندی عائد ہو گی۔

انتظامیہ کے مطابق لڑکیاں سادہ ملبوسات دوپٹے کے ساتھ پہنیں، جینز اور ٹی شرٹ پہننے پرپابندی ہو گی جبکہ میل سٹوڈنٹس ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے۔

ڈریس کوڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام اسٹوڈنٹس یونیفارم لازمی پہنیں گے۔

اسٹوڈنٹس یونیورسٹی کی حدود میں آئی ڈی کارڈ لازمی پہنیں گے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔