12

پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں ہیں؟ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟ 

نوجوانان پاکستان سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ‎عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟

ان کا کہنا تھاکہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو،  بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کاقیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ میرا ایمان ہے اللّٰہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف فتح عطا کرے گا، خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، ‎قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔