واٹس ایپ نے اے آئی سے چلنے والی نئی پانچ خصوصیات متعارف کرا دی ہیں، واٹس ایپ اے آئی کے یہ فیچرز خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
تخیل؛ آپ اپنے تخیل میں کوئی بھی چیز لائیں اور میٹا اے آئی کو حکم دیں وہ مفت میں آپ کو آپ کے تخیل پر مبنی جو چیز آپ کہیں گے بنا دے گا۔
وائس چیٹ؛ واٹس ایپ کی اس نئی خصوصیت سے آپ میٹا اے آئی کو آواز کے ذریعے کوئی بھی پیغام دے سکیں گے اور بات چیت جاری رکھیں گے۔
آئیڈیاز دینا؛ واٹس ایپ کی اس خصوصیت سے آپ اے آئی سے کسی بھی عنوان یا مسئلے کو لے کر اس کے آئیڈیاز لے سکتے ہیں، وہ آپ کو اپنے مفید مشورے سے روشناس کرائے گا۔
حقیقی تصاویر؛ اس فیچر سے آپ میٹا اے آئی کو کسی بھی تصویر کو بنانے کا کہیں گے جو آپ کے ذہن میں ہوگی یہ بالکل اسی طرز کی اصلی تصویر بنا کر دے گا۔
چیٹ بوٹس؛ واٹس ایپ کے نئے اے آئی اسٹوڈیو فیچر میں متعدد چیٹ بوٹس شامل ہیں، آپ ان چیٹ بوٹس کے ذریعے اے آئی سے مختلف اقسام کےڈیزائنز بنوا سکتے ہیں۔