کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق وی سی ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، خوش قسمتی سے ڈاکٹر ثمرین محفوظ ہیں۔
عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ لوٹ مار کا ہوسکتا ہے۔ حتمی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔