راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبرتک ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی ہے، انٹرویوشروع ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مجھ پر14کیسزہیں،اب تک چالان نہیں ملے، 14کیسز میں4 پی ٹی آئی کی شہادتی ہیں جوبیان نہ دےسکے، ہمارے کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی بھی آگئی ہیں۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ 15اگست سے20ستمبرتک ٹیکنوکریٹ حکومت وجودمیں آسکتی ہے، میں نے پچھلی بارکہا تھا اگست اورستمبربہت بھاری ہے، میں اب بھی کہہ رہاہوں ٹیکنوکریٹ حکومت آسکتی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ کےپی اورپنجاب کی صورتحال کشیدہ ہے، 650ملزمان ہیں ، ایک دن میں ایک ملزم کاکیس لگےتوبھی10سال لگ جائیں گے.
موجودہ حکومت کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی خاک ہے، یہ لوگ10ڈالرنہیں لاسکےمعیشت کیاٹھیک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکرہےبشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، ایک ہی آدمی سےدوستی تھی ہےاوررہےگی کب تک رہےگی اللہ کوپتاہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ نالائق نااہل لوگ ہیں نوازشریف کبھی بھی کسی کوایکسٹینشن نہیں دےگا ، شہبازشریف کووزیراعظم ہاؤس میں کوئی نہیں پوچھ رہا، پلاننگ سے اپنے لوگ جتوائے گئے،ہمارے ووٹ دوسری طرف چلے گئے.
انھوں نے مزید کہا کہ کچھ اور ہونے جارہا ہے ہم کچھ اور سوچ رہےہیں، سارے لوگ ایک ہی طرف دیکھ رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوظلم راولپنڈی پولیس نے کیا اس کا اثر دوستوں پر بھی گیا، میرےگھر سے پولیس والے سامان لیکرچلے گئے واپس نہیں کیا، میری ان لوگوں سےگزارش ہے جو حقیقت میں سب کچھ ہیں، میں نےبڑھاپےمیں40 دن کاچلہ ان لوگوں کیساتھ کاٹاہے، سوچا نہیں تھامجھے 40دن کیلئےاٹھاکرلےجائیں گے، ہم موجودہی نہیں تھےاس کےباوجود ہمیں سزادی گئی۔