13

الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم مجریہ 2024ء کا نوٹیفکیشن جاری

 الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم مجریہ 2024ء کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی ایک نیوز نے حاصل کرلی ، صدر مملکت نے جمعرات کو الیکشن ایکٹ کی دوسری ترمیم مجریہ 2024ء پر دستخط کیے تھے ۔

صدر کی توثیق کے بعد الیکشن ایکٹ 2024 قانون کا درجہ حاصل کرچکا ہے،گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی یہ قانون نافذالعمل ہو گیا ہے، گزٹ نوٹیفیکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔