20

خیبرپختونخوا: وزراء کا الاؤنس 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری

 پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے وزراء کا الاؤنس 70 ہراز سےبڑھا کر دو لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

جن وزرا کو پشاور سمیت جہاں بھی سرکاری گھر الاٹ نہیں ان کو دو لاکھ روپے الاؤنس ملے گا۔

صوبائی کابینہ نے صوبے میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور اساتذہ کو انکے ہوم ڈسٹرکٹ میں فوری طور واپس کرنے کی بھی منظوری دے دی، جو جہاں بھرتی ہوا اسی ضلع میں واپس ٹرانفسر کیا جائے گا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

صوبائی کابینہ نے بھرتیوں پر نرمی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، پشاور کابینہ نے بلٹ پروف گاڑیاں بروقت حوالہ نہ کرنے پر متعلقہ ادارے کے خلاف عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا۔