12

نوکری سے ہاتھ دھونے والی خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی

ساؤتھ کیرولائنا: امریکا میں ایک خاتون نے نوکری سے نکالے جانے کے چند دن بعد تین لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

 

ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ انہوں نے بیوفورٹ میں ایک اسٹور سے 10 ڈالر کا 30000$ گولڈ رش اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔

چند روز قبل ہی نوکری سے ہاتھ دھونے والی خاتون نے بتایا کہ 3 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک دنگ اور انتہائی شکر گزار ہیں۔ وہ اس سے قبل کوئی انعام نہیں جیتیں تھیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انعامی رقم سے ان کو معاشی اعتبار سے تھوڑا سکون میسر آئے گا اور وہ نیا گھر خرید سکیں گی۔