13

خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبائی موٹروہیکلزترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

 پشاور: خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبائی موٹروہیکلز ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ 

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل وزیرقانون افتاب عالم نے پیش کیا جس کے تحت ٹریفک پولیس جرمانوں  میں سے 10 فیصد سے ویلفیئرفنڈ قائم کیا جائے گا۔

نئے ترمیمی مسودے کے تحت جرمانوں میں سے  ایک فیصد گزیٹڈ آفیسراور 12 فیصد ٹکٹنگ آفیسر کو دیا جائے گا جبکہ ٹریفک جرمانوں میں سے  22 فیصد ٹریفک بیٹ عملے اور 5 فیصد بہترین کارکردگی والوں کو دیا جائے گا۔

 

دریں اثنا خیبرپختونخوا اسمبلی میں زکوٰۃ وعشر بل 2024 میں دوبارہ ترامیم کر کے اگلی نشست تک ملتوی کردیا  گیا۔ اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی ملازمین بل واپس کردیا گیا، اسمبلی سلیکٹ کمیٹی نے بل پر اعتراض کیا تھا۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ بل پر وزات قانون نے رائے دی،  بل کابینہ کی  منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے۔