ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے چیئر پرسن اسد اقبال بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کے عہدیدار کو سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسد اقبال بٹ کو کراچی کی گلبرگ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب سے ایچ آر سی پی کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق اسد بٹ کی گرفتاری کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔