پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی ہنڈی حوالہ اور کرنسی ایکسچینج کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےمزید 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد کرلئے گئے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گزشتہ روز ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تخت بھائی مردان ٗ نوشہرہ کینٹ اور دلہ زاک روڈ پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 27 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کئے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
17