19

مخصوص نشتوں کا معاملہ؛ حکومت کا پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کومخصوص نشستیں ملنےکےعدالتی فیصلےپرمسلم لیگ نےپیپلزپارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کومخصوص نشستیں ملنے کےعدالتی فیصلےپروفاقی حکومت متحرک ہوگئی،وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا، حکمران جماعت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

  مسلم لیگ ن کے رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے،مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسحاق ڈار،ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ،  عطاء تارڑ،  عرفان قادر ، احمد چیمہ کریں گے۔اٹارنی جنرل منصوراعوان کیس سےمتعلق اتحادی جماعت کو بریف کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سےفاروق ایچ نائیک،شیری رحمان، نئیربخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے،مسلم لیگ ن کےرہنما پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی پرپابندی اور تین رہنماؤں پر آرٹیکل 6 لگانے کے معاملے پر بریف کریں گے۔