39

ملک میں 29۔75 فیصد افراد کنوارے ہیں، ادارہ شماریات پاکستان

ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری پر ڈیجیٹل فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق  ملک میں 29.75 فیصد افراد کنوارے ہیں،شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جبکہ علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے۔

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ریکارڈ کی گئی ہے،موجودہ تناسب سے اضافےکےباعث 2050 تک پاکستان کی آبادی دُگنی ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 79 افغانی، بنگالی، چائنیز، دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیرہیں، 87 لاکھ ہندو، عیسائی و دیگر مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔

5سے 16 سال تک کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں،پنجاب میں 96 لاکھ ،سندھ میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 78 لاکھ تک ہے،خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے،مرد 3.30 فیصداورخواتین 2.88 معذور ہیں،2017کے بعد سب سے زیادہ آبادی کی گروتھ 2023 میں ریکارڈ کی گئی ،پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا،مرد حضرات 68 فیصداورخواتین 53 فیصد پڑھے لکھے ہیں۔