22

واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ملکیوں سے باتیں کرنا ہوا اور آسان

میٹا کی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے صارفین کو جوڑے رکھے ہوئے ہے۔

واٹس ایپ اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ زبان کے فرق کو کم کرنے کیلئے ان ایپ ٹرانسلیشن فیچر پر کام کررہا ہے، نئی تبدیلی کے ذریعے واٹس ایپ  گوگل لائیو ٹرانسلیٹ فیچر کو واٹس ایپ میں ضم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔  

اس فیچر سے واٹس ایپ صارفین کسی دوسری ایپ کا استعمال کیے بغیر ہی اب  غیر ملکیوں کے بھیجے گئے میسجز کو بآسانی پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ملکیوں سے باتیں کرنا ہوا اور آسان
 

رپورٹ کے مطابق نیا  فیچر آن ڈیوائس پراسیسنگ کے ذریعے اور گوگل کی لائیو ٹرانسلیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کام کرے گا، اس فیچر کے ذریعے صارف کا  ڈیٹا کلاؤڈ سرور پر بھیجنے کے بجائے ایپ میں ہی اسٹور ہوجائے گا  جس کے بعد صارفین  اپنے پیغامات کا ترجمہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

نئے فیچر تک رسائی کے لیے صارفین کو لینگویج پیکج ڈاؤن لوڈ کرنا پڑ سکتا ہے تاہم فیچر  ابتدائی طور پر انگریزی اور ہندی  زبان  تک محدود ہوسکتا ہے لیکن واٹس ایپ انتظامیہ مستقبل میں فیچر میں مزید زبانوں کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ نیا فیچر واٹس واٹس ایپ کے بیٹا ورژن  2.24.15.8. پر  دستیاب ہوگا، صارفین ایک مرتبہ مطلوبہ زبان ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آف لائن ہوتے ہوئے بھی میسج ٹرانسلیٹ کرسکیں گے ۔

دوسری جانب قیاس کیا جارہا ہے کہ فیچر کے ذریعے میسجز کی ٹرانسلیشن  آٹومیٹکلی ہوگی، مثلاً صارفین کو ٹیکسٹ پیغامات کا ترجمہ حاصل کرنے کے لیے ایپ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔