20

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس عالیہ نیلم کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، جج صاحبان، سابق ججز، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ،  لا افسران اور  انتظامی افسران نے شرکت کی۔ 

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے حلف لیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہیں پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔