ہم سنتے آئے ہیں کہ پیاز میں کئی بیماریوں کا علاج چھپا ہے حتیٰ کہ کینسر اور بلڈ شوگر جیسی خطرناک بیماریوں کا بھی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز آپ کے بالوں میں ہوجانے والے گنج پن کا بھی جادوئی علاج ہے۔
پیاز کا عرق فائدہ مند کیوں؟
مطالعات سے ثابت ہے کہ پیاز کا عرق سر کی جلد پر لگانے سے بالوں کو دوبارہ اگنے میں مدد مل سکتی ہے کیوں کہ پیاز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہونے کے سبب بالوں کو فری ریڈیکلز اور ماحولیاتی نقصان سے محفوظ رکھتی ہے اور نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔
٭ پیاز بالوں کو جلد سفید ہونے سے بھی روکنے کاکام کرتی ہے۔
٭پیاز میں موجود سلفر کی زیادہ مقدار بالوں کی نشوونما اور گرتے بالوں کو دوبارہ پیدا کرنے میں مددگار ہے، پیاز کا عرق بالوں کو پتلا ہونے اور ٹوٹنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
٭پیاز میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کھوپڑی کے انفیکشن کیلئے بطور علاج اور روک تھام کا کام کرتی ہیں۔
تحقیق نے کیا ثابت کیا؟
2014 کی ایک تحقیق کے مطابق سر کی جلد پر پیاز کاعرق لگانے سے alopecia areata کے مریضوں میں بالوں کی دوبارہ نشوونما کے حوالے سے حیران کن نتائج سامنے آئے۔
بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے پیاز کا عرق کیسے استعمال کریں؟
بالوں کے گرنے سے روکنے اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے پیاز کا عرق بے حد مفید ہے۔
ایک درمیانے سائز کی (بال زیادہ ہوں تو تو دو سے تین )پیاز کو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس پیاز کو بلینڈر میں ڈال کر اس کا عرق نکال لیں اب اس جوس کو باریک ململ کا کپڑا لگاکر چھان لیں۔
نکالا ہوا عرق کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں کے ارد گرد لگایا جا سکتا ہے، پیاز کے عرق میں تیل کے چند قطرے ملا کر اس کی بدبو کو کم کیا جاسکتا ہے، روزمیری، پیپرمنٹ، لیوینڈر ، بادام، یا ناریل کا تیل بہترین انتخاب ہیں۔