124

ایران سے بجلی کی فراہمی بند: گوادر اور پنجگور کےگرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل

ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع کے گرڈ  اسٹیشنوں کو  بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے مکران کے اضلاع گوادر،کیچ  اور  پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

مکران میں ٹرانسمیشن لائنوں کو بجلی کی سپلائی ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث معطل ہوئی ہے۔

متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں میں مند، تُمپ،تُربت،ہوشاب، پنجگور، جیوانی،گوادر ڈور گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ بجلی کی سپلائی سےگوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ، پسنی اور  اورما ڑہ گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔

کیسکو ترجمان کے مطابق بجلی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پنجگور  اور تربت کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، توقع ہےکہ ایران سے بجلی جلد بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائےگی۔