153

قربِ زمین سے کل ایک شہابی چٹان کے گزرنے کی پیشگوئی

  واشنگٹن: ناسا نے خبردار کیا ہے کہ ایم ٹی 1 2024 نامی ایک بڑا شہابی چٹان 65,215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ چٹان 8 جولائی یعنی کل زمین کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا یعنی ہمارے سیارے سے تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔

اس سائز کے شہابی چٹان کو ممکنہ طور پر خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ اگر وہ زمین سے ٹکرا جاتے ہیں تو بڑے پیمانے پر تباہی مچاسکتے ہیں۔

ایم ٹی 1 2024 کا پتہ سب سے پہلے NASA کے نیئر ارتھ آبجیکٹ آبزرویشن پروگرام نے لگایا جو زمین کے قریب آنے والے شہابی چٹانوں کو ٹریک کرتا ہے اور ان کی خصوصیات جانچتا ہے۔

اگرچہ فوری طور پر تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ناسا کا پلینیٹری ڈیفنس کوآرڈینیشن آفس (پی ڈی سی او) اس طرح کے خطرات کو کم کرنے کی حکمت عملیوں پر کام کرتا رہتا ہے۔ پی ڈی سی او بین الاقوامی خلائی ایجنسیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر شہابی پتھروں یا چٹانوں کا راستہ بدلنے اور ٹکرانے کی روک تھام کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کرتا ہے۔