46

جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے آسان طریقے

کولیسٹرول جہاں جسم کیلئے ضروری اور اہمیت رکھتا ہے وہیں برے کولیسٹرول کی زیادتی جسم میں بہت سی بیماریوں اور موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔

جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہارٹ اٹیک کی وجہ بھی بنتا ہے کیونکہ چکنائی خون کی شریانوں کو تنگ کردیتی ہے جس سے دل تک خون کی سپلائی بہتر نہیں ہوتی۔

اس کے علاوہ کولیسٹرول کی زیادتی موٹاپے کے ساتھ ساتھ فالج کے خطرے کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی ورزش بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتے ہیں۔

چہل قدمی

چہل قدمی وہ آسان طریقہ ہے جو آپ کو صحت مند رکھتا ہے اور چہل قدمی سے ہی جسم میں اضافی کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق 30 سے 60 منٹ تک درمیانی رفتار سے چہل قدمی کرنے سے  جسم میں برے کولیسٹرول کی سطح کم ہوجاتی ہے جب کہ اچھے یا جسم کو درکار کولیسٹرل کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

سائیکلنگ

سائیکل چلانا بہت سے لوگوں کو پسند ہوتا ہے یہ آسان سی ورزش آپ کو موٹاپے سمیت برے کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

اسی حوالے سے 'جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن' میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 3 سے 4 بار سائیکل چلانے سے آپ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکتے ہیں اور دل کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔

جاگنگ

جاگنگ ایک آسان ورزش ہے اور جسم سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جاگنگ کرنے سے ناصرف آپ چست رہتے ہیں بلکہ یہ دل کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی بہتر بتانا ہے۔

یوگا

اسی طرح یوگا بھی جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یوگا سے قوت مدافعت اور نظام ہاضم بھی درست رہتا ہے۔