107

پشاور: واٹر اور سیورج ادارے کی جانب سے نئے نرخ نافذ،

خیبرپختونخوا کے واٹر سپلائی، کنزرونسی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج ادارے کی جانب سے نئے نرخ نافذ کر دئے گئے ہیں، جس کے مطابق اب عوام کو نئی قیمتوں پر بل دئے جائیں گے۔

ادارے کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق مدارس اور مذہبی مقامات کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح پانچ مرلے تک کے گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 440 روپے، چھ سے 10 مرلے تک گھروں کا بل 660 روپے، 1 سے 19 مرلے تک کے گھروں کا بل 880 روپے، ایک کنال اور اس سے زائد گھروں کا 1320 روپے ہوگا۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی ٹاؤن میں پانچ مرلے گھر کا ماہانہ بل 880 روپے ہوگا، چھ سے 10 مرلے تک کے گھروں کا 1320 روپے، 11 سے 19 مرلے گھروں کا 1760 روپے اور ایک کنال اور زائد رقبے کے گھر کا بل 2640 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بنکوں کا ماہانہ بل 5 ہزار، بیوٹی پارلرز کا 2 ہزار، ہاسٹلوں کا فی کمرہ 440 روپے بل ہوگا۔

فلیٹس پر مشتمل عمارتوں کا فی فلیٹ 440 روپے، سینما کا 15 ہزار، ایک کنال تجارتی پلاٹ کا 2190 روپے بل ہوگا۔

ڈیری اور پولٹری فارم کا بل 6 ہزار، ماربل اور آئس فیکٹریوں کا 15 ہزار، فیکٹریوں اور فلٹریشن پلانٹ کا 10 ہزار، پرائیویٹ ہسپتالوں کا فی وارڈ ایک ہزار، سرکاری ہسپتالوں کا فی وارڈ پانچ سو روپے بل مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح 10 کمروں تک ہوٹل کا فی کمرہ بل 560 روپے، 11 سے 20 کمروں کے ہوٹل کا بل 660 روپے دینا ہوگا، 20 کمروں سے زائد ہوٹلوں کا فی کمرہ 880 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نرسریوں کا بل 10 ہزار اور دفاتر فی کمرہ 700 روپے ادا کریں گے۔

پٹرول پمپ، سی این جی پمپ بمعہ سروسز سٹیشن 10 ہزار، سروس سٹیشن کے بغیر پٹرول اور سی این جی پمپ پانچ ہزار ادا کریں گے۔

پلازہ میں موجود فی دکان، دفتر، فلیٹ اور ہال سات سو روپے دیں گے، پبلک ٹوائلٹ کا بل سات سو روپے ہوگا۔

ایک ہال والے ریسٹورنٹ کا بل 3860 روپے، دو ہال والے ریسٹورنٹ کا 8720 روپے، دو ہالوں سے زائد ریسٹورنٹ کا 14 ہزار 580 ہوگا۔

پرائمری سکول فی کلاس روم دو سو روپے، ہائی سکول فی کلاس روم چار سو روپے، کالج یونیورسٹی فی کلاس روم 800 روپے دیں گے۔

سروس سٹیشنز فی ڈک 5 ہزار، بیکری، سویٹ، ڈیری دکان کا 3 ہزار، حمام والے ہیئر ڈریسر کا 2 ہزار اور بغیر حمام کے ہیئر ڈریسر کا بل ایک ہزار ہوگا۔