34

چین نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

چین چاند کے دور دراز علاقوں سے نمونے لانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کا خلائی مشن چینگ 6 منگولیا میں لینڈ کر گیا، یہ چینی خلائی مشن چاند کی سطح سے نمونے لے کر واپس آیا ہے، چین میں اس تاریخی لینڈنگ کو براہ راست نشر بھی کیا گیا، چینی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے مکمل اور تاریخی کامیابی قرار دیا۔

واضح رہے کہ چینی خلائی مشن 2 جون کو چاند کے جنوبی قطب میں اترا تھا۔