102

اسپیس ایکس نے ایک اور کمیونکیشن سیٹلائٹ لانچ کردی

فلوریڈا: اسپیس ایکس کمپنی نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس اسٹیشن سے ایک اور فالکن 9 راکٹ لانچ کیا جس کے ساتھ Astra 1P اور SES-24 نامی مواصلاتی سیٹلائٹس منسلک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق SES-24 دو کمپنی SES اور Astra کے درمیان شراکت داری کے لیے ایک مواصلاتی سیٹلائٹ کا کام کرے گی۔ دونوں کمپنیاں یورپی کمیونکیشن آرگنائزیشنز ہیں۔

 

حالیہ برسوں میں اسپیس ایکس نے زمین سے کم اونچائی والی متعدد سیٹلائٹس لانچ کی ہیں تاہم ایسٹرا جیو اسٹیشنری ہے، یعنی یہ زمین سے تقریباً 23,000 میل اوپر مدار میں اپنی جگہ ساکت رہے گی۔

 

جیو سٹیشنری سیٹلائٹس زمین کے ایک مخصوص ہدف والے حصے کو سگنل کے ساتھ کوَور کرتی ہیں۔ کمیونکیشن کمپنیاں عام طور پر ایسی سیٹلائٹس کے ذریعے پوری زمین کا احاطہ کرنے کے لیے کئی جیو سٹیشنری سیٹلائٹس استعمال کرتی ہیں۔ اس عمل کو ‘triangulation’ کہا جاتا ہے۔