51

کھانسی کے دو سیرپ سمیت 4 ادویات صحت کیلئے مضر قرار

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) نے دو سیرپ سمیت 4 ادویات کو صحت کیلئے مضر قرار دیتے ہوئے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی لگا دی۔

ڈریپ نے تمام کیمیسٹ شاپس کو متاثرہ بیجز کی خریدو فروخت سے روکنے اور موجود اسٹاک چیک کرنے کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ بیجز کا مریضوں پر استعمال نہ کریں ۔ ادویات غیر معیاری ہونے کے باعث اس کا استعمال انسانی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کھانسی کے دو سیرپ انسانی صحت کیلئے مضر ہیں ، ٹوزن ڈی سسپنشن ارپس پاوڈر کا ایک بیج غیر معیار ہے ۔ ٹوراکس اور زونڈسیرپ کے 7 بیجز غیر معیاری ہیں جبکہ این ول انجکشن اور میٹروان سیرپ کا ایک بیج صحت کیلئےقرار دیا گیا ہے۔

ڈریپ کے مطابق زونڈ سیرپ اور ٹوراکس میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدار زیادہ نکلی ہے جس کے باعث ان کے بیچز کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ڈریپ سے غیر معیاری، مضر صحت ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا ہے، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے سیمپلز ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے درد اور سوجنے کو دور کرنے والے انجکشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے مارکیٹ سے اٹھانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ڈریپ نے کیڈلیک انجکشن 30 ایم جی میں غیر ضروری زرات کے باعث ری کال الرٹ جاری کیا اور کمپنی کو متاثرہ بیج مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے ڈریپ نے اجرا ریگولیٹری فورس، فارمیسیز اور ڈاکٹرز کیلئے انتباہی مراسلہ جاری کیا تھا۔