111

2024 میں دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا رہا؟

2024 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان آخری 24 ممالک میں شامل ہے جہاں صورتحال میں کسی حد تک بہتری آئی ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستان 2 درجے بہتری سے 163 ممالک میں 140 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 116، سری لنکا 100، سعودی عرب 102، چین 88، متحدہ عرب امارات 53، امریکا 132 جبکہ بنگلادیش 93 ویں نمبر پر رہا۔

اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

آئس لینڈ 1.112 اسکور کے ساتھ مسلسل 16 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھنے میں آئی۔

آئس لینڈ کے بعد یورپی ممالک آئرلینڈ اور آسٹریا بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیے گئے۔

آئرلینڈ گزشتہ سال تیسرے جبکہ آسٹریا 5 ویں نمبر پر تھا۔

نیوزی لینڈ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی چوتھے نمبر پر رہا جبکہ سنگاپور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار پایا اور 3 درجے بہتری سے 5 واں پرامن ملک قرار پایا۔

دنیا کے 10 پرامن ترین ممالک

آئس لینڈ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہا / سوشل میڈیا فوٹو
 

آئس لینڈ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہا / سوشل میڈیا فوٹو

آئرلینڈ کے حصے میں دوسرا نمبر آیا / فوٹو بشکریہ irishtimes
 

آئرلینڈ کے حصے میں دوسرا نمبر آیا / فوٹو بشکریہ irishtimes

آسٹریا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا / فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
 

آسٹریا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا / فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

نیوزی لینڈ دنیا کا چوتھا پرامن ترین ملک ہے / اے ایف پی فوٹو
 

نیوزی لینڈ دنیا کا چوتھا پرامن ترین ملک ہے / اے ایف پی فوٹو

سنگاپور 5 ویں نمبر پر رہا / رائٹرز فوٹو
 

سنگاپور 5 ویں نمبر پر رہا / رائٹرز فوٹو

سوئٹزر لینڈ چھٹا پرامن ترین ملک قرار پایا / سوشل میڈیا فوٹو
 

سوئٹزر لینڈ چھٹا پرامن ترین ملک قرار پایا / سوشل میڈیا فوٹو

یورپی ملک پرتگال 7 ویں نمبر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا / فائل فوٹو
 

یورپی ملک پرتگال 7 ویں نمبر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا / فائل فوٹو

ڈنمارک 8 ویں نمبر پر رہا / رائٹرز فوٹو
 

ڈنمارک 8 ویں نمبر پر رہا / رائٹرز فوٹو

سلوانیا کے حصے میں 9 واں نمبر آیا / ٹوئٹر فوٹو
 

سلوانیا کے حصے میں 9 واں نمبر آیا / ٹوئٹر فوٹو

ملائیشیا دنیا کا 10 واں پرامن ترین ملک قرار پایا / رائٹرز فوٹو
 

ملائیشیا دنیا کا 10 واں پرامن ترین ملک قرار پایا / رائٹرز فوٹو

 
آئس لینڈ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہا / سوشل میڈیا فوٹو
 

آئس لینڈ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہا / سوشل میڈیا فوٹو

 
 
 
 

 

سوئٹزر لینڈ چھٹے، پرتگال 7 ویں، ڈنمارک 8 ویں، سلوانیا 9 ویں جبکہ ملائیشیا 10 ویں نمبر پر رہا۔

اس سال یمن اس فہرست میں آخری نمبر یعنی 163 ویں نمبر پر رہا جس سے اوپر سوڈان (162)، جنوبی سوڈان (161)، افغانستان (160) اور یوکرین (159) پر موجود ہیں۔

غزہ پر حملہ کرکے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے والا ملک اسرائیل 11 درجے تنزلی سے 155 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ روس 157 ویں نمبر پر موجود ہے۔