110

دنیا کی سب سے بڑی سولرکمپنی کوپاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت

چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر کمپنی کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دے دی گئی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے چین میں دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی کے صدر سے ملاقات کی ہے، وفاقی وزیر نے چینی کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی، اویس لغاری نے بتایا کہ پاکستان تیزی سےانرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کے صدر نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔