52

سپریم کورٹ میں نئے ججوں کے تقرر کے لیے 3 ناموں کی سفارش کردی گئی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس ہائیکورٹس کے 9 میں سے تین ججز کو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کردی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کے ججز تقرر کرنے کی سفارش کی۔

جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردیا۔ جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے تینوں ججزکو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کی ہے۔