112

گلے میں پڑی لوہے کی چین نے شہری کی جان بچالی

کولراڈو: ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کی جان اس وقت معجزاتی طور پر بچ گئی جب اس کے گلے میں پڑے زنجیر کے ہار نے گولی کو گردن میں جانے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران 22. کیلیبر کی گولی ایک شخص کی گردن پر لگی لیکن متاثرہ شہری کے گلے میں لوہے کی چین موجود تھی جس کی وجہ سے وہ گولی گردن میں داخل نہیں ہو پائی۔

پولیس نے فوری طور پر مشتبہ بندوق بردار، جس کی شناخت نہیں کی گئی، جائے وقوعہ سے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

حملے کے دوران متاثرہ نامعلوم شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ کولوراڈو کے پولیس افسران نے خون آلود چین کی تصاویر بھی جاری کیں۔  محکمہ پولیس نے تصاویر سوشل میڈیا پوسٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چین کی چوڑائی تقریباً 10 ملی میٹر ہے اور یہی وہ وجہ ہے کہ شوٹنگ کا شکار ہونے والا معجزاتی طور پر بچ گیا۔