346

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ کیلیبریشن اور فلائٹ پروسیجر ڈیزائن مکمل کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے کلیبریشن ائرکرافٹ نے نئے رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کر کے کلیبریشن فلائٹ پروسیجر کو مکمل کیا، کلیبریشن فلائٹ کو ائرپورٹ پہنچنے پر ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروسز کی جانب سے روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا،یہ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے،ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے،نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل سے گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ترقی آئے گی۔